ضلع میرپور میں بجلی کی بد ترین فورس لووڈ شیڈنگ کا سلسلہ طول پکڑ گیا

ضلع میرپور میں بجلی کی بد ترین فورس لووڈ شیڈنگ کا سلسلہ طول پکڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور(صباح نیوز)ضلع میرپور میں بجلی کی بد ترین فورس لووڈ شیڈنگ کا سلسلہ طول پکڑ گیا 8 تا دس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لووڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کر دیا ۔واٹر سپلائی نے ہاتھ کھڑے کر دیئے شہریوں نے راست اقدام کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کی جانب ضلع میرپور میں کئی روز سے غیر اعلانیہ لووڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام الناس کو شدید پریشانی ھے جبکہ وولٹیج میں کمی بیشی کی وجہ سے برقیات صارفین کی لاکھوں روپے کی برقی مصنوعات جلنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن محکمہ اس کا سارا ملبہ واپڈا پر ڈالنے میں مصروف ھے ضلع بھر کے برقیات صارفین میں اس حوالہ سے غصہ کی لہر پائی جاتی ہے ادھر بجلی کی لووڈ شیڈنگ نے واٹر سپلائی جو کہ پہلے سے مفلوج تھا کو مذید بیمار کر دیا ھے شہر و گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہوگئی ھے عوام انتہائی مہنگے داموں پرائیوٹ ٹیوب ویلوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ھے کہ بجلی کی فورس لووڈ شیڈنگ ختم اور وولٹیج کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر ھم برقیات دفاتر کے گھیرا سے بھی دریغ نہیں کریں گے

مزید :

عالمی منظر -