وزیرا عظم پروگرام گرین پاکستان کے تحت کے آئی یومیں کل شجرکاری مہم شروع کی جائیگی

وزیرا عظم پروگرام گرین پاکستان کے تحت کے آئی یومیں کل شجرکاری مہم شروع کی ...

  

گلگت ( آئی این پی ) وزیراعظم پاکستان کے دس بلین پودے لگانے کے منصوبے کے تحت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اتوار کے روز شجرکاری مہم کا باقاعدہ کا آغاز ہوگا،اتوار )۲ ستمبر) کے آئی یومین کیمپس کھلا رہیگا۔ تمام طلبہ و طالبات، اساتذہ اور سٹاف کو اتوار کے روز یونیورسٹی حاضر ہوکر شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ہم نے 2ستمبر کو کے آئی یوکھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دن محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کی جانب سے دیئے گئے 10ہزار پودے کیمپس میں نصب کئے جائیں گے۔ اس کارخیر میں یونیورسٹی کے تمام جملہ افراد کو حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ماحول میں ذیادہ سے ذیادہ پودے لگانے سے ہم نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے بچ سکتے ہیں بلکہ یہ انسانی زندگی کی کئی ضروریات کو پورا بھی کرتاہے۔

مزید :

عالمی منظر -