اوکاڑہ:دوران ڈکیتی دیہاتی نے چاقو کے وار سے ڈاکو مار دیا
اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جندراکہ میں دوران ڈکیتی دیہاتی نے چاقو کے وار سے ڈاکو مار دیاکو ہلاک کر دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ جندراکہ میں دوران ڈکیتی دیہاتی نے چاقو کے وار سے ڈاکوکو شیدید زخمی کر دیا جو خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے مو قع پر ہلاک ہو گیا ہے، دیہاتیوں کے پہنچنے پرباقی تین ڈاکو موقع سے فرارہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کروا دی ہے،پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔