ریسکیو اہلکاروں نے پنجاب بھر میں 871 روڈ ٹریفک حادثات میں مدد فراہم کی

ریسکیو اہلکاروں نے پنجاب بھر میں 871 روڈ ٹریفک حادثات میں مدد فراہم کی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 871 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 644 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔346معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں11افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں405ڈرائیوز،20 کم عمرڈرائیور ز474مسافراور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

عدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ196ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت184متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان68حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1001متاثرین میں818مرد اور183خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں159فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور528افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 323زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں732موٹر سائیکلز،120آٹو رکشے،77موٹر کاریں،50وین13مسافربسیں،29ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -