گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر ہڑتال ، سائلین پریشان

گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر ہڑتال ، سائلین پریشان

  

لاہور(نامہ نگار)گستاخانہ خاکوں کے خلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر لاہور بار کے وکلاء نے ہڑتال کی ،وکلاعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔سیکرٹری پنجاب بارکونسل جبران خلیل کی جانب سے ہڑتال کااعلامیہ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،ہالینڈ میں آزادی اظہارکے نام پراشتعال انگیزعمل سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، گستاخانہ خاکوں کامقابلہ عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہے،وہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔وکلاء نے حکومت پاکستان سے ہالینڈکاپاکستان میں سفارخانہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ،دوسر ی جانب ہائی کورٹ بار کا کہنا ہے کہ وہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کی بھرپورمذمت کرتے ہیں تاہم وکلاء لاہو ہائی کورٹ بار کے وکلاء نے سائلین کی مشکلات کے پیش نظرہڑتال نہیں کی ۔

مزید :

علاقائی -