پنجاب ہائی وے پٹرول کا صوبہ بھر میں جنرل ہولڈ اپ

پنجاب ہائی وے پٹرول کا صوبہ بھر میں جنرل ہولڈ اپ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کا صوبہ بھر میں جنرل ہولڈ اپ۔ کاغذات اور نمبر پلیٹ کے بغیر 1299موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لی، اسلحہ، منشیات ،غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے جرم میں06مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہولڈاپ کے دوران لاہور میں پٹرولنگ پولیس نے بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ154 موٹرسائیکل قبضہ میں لیں جبکہ باقی اضلاع میں منشیات رکھنے کے جرم میں04 ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 01 اور غفلت لاپروائی سے گاڑی چلانے کے جرم میں01 مقدمہ درج کیا گیا۔ دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے مجموعی طور پر بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ1299 موٹرسائیکل قبضہ میں لیں۔

مزید :

علاقائی -