ناقص سینڈل دینے پردکان مالک کیخلاف شہری نے ہر جانے کا دعویٰ کر دیا

ناقص سینڈل دینے پردکان مالک کیخلاف شہری نے ہر جانے کا دعویٰ کر دیا

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے ناقص کوالٹی کاسینڈل دینے اور وارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنے پر کینچی اینڈ لغاری شاپ ایم ایم عالم روڈ کے مالک کے خلاف ایک لاکھ 30ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے ۔عدالت نے کارروائی چھ ستمبر تک ملتوی کردی۔صارف عدالت میں اورنیو سوسائٹی کے رہائشی شہزاد اسلم نے کینچی اینڈ لغاری شاپ ایم ایم عالم روڈ کے مالک کے خلاف دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ اس نے ایک بلیک سینڈل 7ہزار 990روپے کا خریدا جس کی وارنٹی بھی دی گئی، جب اس کو پاؤں میں پہنا تو اس کا تلہ نکل گیا اور چمڑے کا رنگ بھی اْڑ گیا، فوری دکاندار سے رابطہ کرکے تبدیل کرنے کو کہا لیکن اس نے بات سننے سے انکار کردیا۔عدالت سے استدعا ہے کہ خراب سینڈل دینے پر اسے دکاندار سے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔

مزید :

علاقائی -