ریلوے میٹریل چوری کرنے کی وارداتوں کی روک تھام کی مہم جاری

ریلوے میٹریل چوری کرنے کی وارداتوں کی روک تھام کی مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کے ایس۔پی ملک محمد عتیق کی ریلوے میٹریل اورریلوے مسافروں کے سامان کی چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔گزشتہ روذ مسمی عمیر جاوید سکنہ سنگھ پورہ لاہو ر لوکو شیڈ سے چار عدد بریک بلاک چوری کرکے موٹرسائیکل نمبری LER-5237 پر لے جا رہا تھا جس کو ریلوے پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر کے گرفتا کر لیا۔دوران تفتیش ملزم مذکور کی نشاندہی پر کباڑی مسمی وقاص احمد سکنہ شادباغ لاہور کی دکان پر چھاپہ مار کر ہزاروں روپے مالیت کا ریلوے میٹریل بریک بلاک اور ایلومینیم کی کھڑکیاں برآمد کر لیں اور مذکورہ کباڑی وقاص احمد کے خلاف چوری کا ریلوے میٹریل خریدنے پر تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ نیزپاکستان ریلوے پولیس کی خصوصی ٹیم نے ریلوے اسٹیشن لاہور کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مسمی علی حسنین سکنہ مغلپورہ کو مین لائن بطرف کراچی سائیڈ کی بیرنگ پلیٹیں ریلوے لائن کے نیچے سے نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور ریلوے لائن سے نکالی ہوئی دو عدد بیرنگ پلیٹیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔
ریلوے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے عملہ سے ریلوے لائن کو فوری مرمت کروایا اور کرچی سے آنے والی ٹرین گرین لائن کو ڈی ریل ہونے سے بچا لیا۔

مزید :

علاقائی -