قصور،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر فیکٹری کے مالک سے لاکھوں کی نقدی چھین لی

قصور،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر فیکٹری کے مالک سے لاکھوں کی نقدی چھین لی

  

قصور(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سلامت پورہ روڈ پر دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر فیکٹری کے مالک سے لاکھوں روپے چھین لیے۔تفصیل کے مطابق ٹینری کا مالک راشد اپنے ساتھی کے ہمراہ مقامی بینک سے لاکھوں روپے نکلواکر اپنی فیکٹری کی طرف آرہے تھے کہ جب وہ سلامت پورہ روڈ کے نزدیک پہنچے تو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر بینک سے لائے جانے والے لاکھوں روپے چھین لیے اورفرار ہوگئے۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -