چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، شہری مال و زر اور گاڑیوں سے محروم

چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، شہری مال و زر اور گاڑیوں سے محروم

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے یا سر اور اس کی فیملی سے3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ سے ریا ض اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،رائے ونڈمیں صا دق اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،لو ئر ما ل سے ڈاکواظہا ر کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،سمن آ با د کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے طا رق سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔بر کی کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے راحیل اور اس کی فیملی سے3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،ہڈ یا رہ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے کا مر ان اور اس کی فیملی سے1 لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی۔پر انی انا ر کلی کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے شبیر اور فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لئیے گئے۔گلبر گ،سبز ہ زار ،ہر بنس پو رہ سے کاریں اور لاری اڈانولکھا،فیکٹری ایریا اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -