اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ان ایکشن پٹرول پمپ مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ان ایکشن پٹرول پمپ مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن

  

پھالیہ (تحصیل رپورٹر)سسٹنٹ کمشنر پھالیہ رانا محمد جمیل نے عوامی شکایات پر گذشتہ روز ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری منڈی بہاؤالدین رانا گلفام، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس منڈی بہاؤالدین اور پھالیہ پولیس کے ہمراہ پھالیہ میں مختلف پٹرول پمپس پر چھاپہ مار کر پٹرول، ڈیزل پیمانے کے ساتھ ساتھ ریٹس چیک کیے۔ جن میں نیو مسرت پٹرولیم پھالیہ اور شہیر پٹرولیم پھالیہ پر چھاپہ مارا جس میں شہیر پٹرول پمپ پھالیہ کے پیمانہ میں واضح کمی پر فوری طور پر سیل کرکے مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ پھالیہ کو استغاثہ بھجوادیا جبکہ نیو مسرت پٹرولیم پھالیہ کے پیمانہ میں کمی اور اوور چارجنگ پر ڈیزل مشین سیل جبکہ پمپ مالک کو 20ہزا روپے جرمانہ کردیا۔

جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ایف آئی آر درج کروانے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ رانا محمد جمیل نے پٹرول پمپ مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ریٹ اور پیمانے کے ساتھ ساتھ اپنا قبلہ درست کرلیں وگرنہ ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد جمیل کے اس اقدام سے عوامی حلقوں نے انہیں بااثر پٹرول پمپس مالکان کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -