غالب مارکیٹ گلبرگ ڈکیتی و چوری کی واردتیں ،آئی جی سے کارروائی کی اپیل

غالب مارکیٹ گلبرگ ڈکیتی و چوری کی واردتیں ،آئی جی سے کارروائی کی اپیل

  

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی غالب مارکیٹ گلبرگ ایس پی آفس کے قریب سیکٹر اے ون کے رہائشیوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھینے،موٹرسائیکل چوری اوردیگر جرائم میں روز بروز اضافہ ،پولیس مقدمے کے اندارج میں متاثرین کو ڈکیتی کی بجائے چوری یا گمشدگی کی رپورٹ کرانے کا کہتی ہے،سیکٹر اے ون کے رہائشی چوہدری محمد فاروق سے چند روز قبل بھی دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پرس چھین لیا اور فرار ہوگئے مقدمہ 721/18کا پولیس تاحال کوئی سراغ نہ لگاسکی۔ مقامی لو گوں کے مطابق شام کے بعد مشکوک افراد اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسا ئیکلیں بھی چلتی نظر آتی ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس بھی ملزموں کو پکڑنے میں ناکام،ایک دفعہ وقوعہ کا موقع دیکھنے کے بعد رابطہ تک نہیں کرتی۔اہل علاقہ نے آئی پنجاب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور مقامی پولیس کو باقاعدگی سے گشت کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی جائے ۔اس سلسلہ میں غالب مارکیٹ چوکی انچارج نے کہا کہ ایک گروہ پہلے گرفتار کرچکے ہیں مزید پکڑنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -