سیف سٹیز اتھارٹی نے کیمروں کی مدد سے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

سیف سٹیز اتھارٹی نے کیمروں کی مدد سے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس نے شہر بھرمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن کیے۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے کیمروں کی مدد سے اندھے قتل کا سراغ لگا لیاہے۔ شیراکوٹ میں چند روز قبل سوٹ کیس میں نوجوان کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے تفتیش میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی مدد لی جہاں پرکیمروں کی مدد سے سوٹ کیس لانے والے کا سراغ لگا لیا گیا۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی فوٹیج کے مطابق مبینہ قاتل 23سالہ نوجوان وجاہت علی کی لاش سوٹ کیس میں رکھ کر رکشے کے ذریعے شیراکوٹ پہنچا ۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لیاقت آباد سے اغواء شدہ وجاہت علی کے مبینہ قاتل کی فوٹیج لاہور پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہوراس کیس کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب سیف سٹی کی بروقت کارروائی پر فیصل ٹاؤن سے چوری ہونے والی کرولا گاڑی ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے برآمد کر لی گئی اور ملزم چاند مسیح کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -