بیوی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والے کی سماعت ملتوی

بیوی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والے کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بیوی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والے سابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر مزیدسماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان خان نے سابق ڈی آئی جی پولیس سید جنید ارشد کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا، مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیوی سے ناراضی ہونے پر اس کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں، پراسیکوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے پولیس افسر ہوتے ہوئے سنگین جرم کا ارتکاب کیا جبکہ ملزم کی جانب سے سیکرٹری لاہور بار سہیل مرشد عدالت میں دلائل دے چکے ہیں، ان کا کہنا تھا خاتون کی تصاویر کسی دیگر شخص نے اپ لوڈ کی ملزم بے گناہ ہے اس کی ضمانت کنفرم کی جائے۔

مزید :

علاقائی -