کاہنہ پولیس نے قتل اور سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے اقدام قتل کے 4ملزم گرفتار کر لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے قتل اور سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے اقدام قتل کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان خیالات کا اظہارایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کواٹرمیں گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقعہ پر ایس پی سی آئی اے عبدالرحیم شیرازی،ایس پی ماڈلٹاؤن انویسٹی گیشن محمد عمران سیٹھی بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایس پی سی آئی اے عبدالرحیم شیرازی کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے اقبالٹاؤن ریاض شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد اکرم انچارج CIAاقبالٹاؤن اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سی آئی اے اقبالٹاؤن نے اقدام قتل کے ملزم بسم ناظم عرف ناجی کو گرفتار کر لیا۔سب انسپکٹر محمد اکرمCIAاقبالٹاؤن نے ملزم بسم ناظم عرف ناجی کو وقوعہ سے چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کاہنہ میں محمدمحمود نامی شخص کے اغواء کے مقدمہ کی تفتیش انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ عمردرازکوسونپی گئی جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ کاہنہ میں قتل کے واقعہ میں ملوث3ملزمان علی رضا عرف علی ،وارث علی اور سہیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان واردات کی نیت سے فیصل آباد سے لاہور آئے اپنے دوست سہیل کے گھر آکررینٹ پر نئی گاڑی لانے کا کہا رینٹ پر گاڑی لے کر اپنے گاؤں چک جھمرہ ضلع فیصل آباد لے جاکر اس سے موبائل فون ،نقدی گن پوائنٹ پر چھین کر ڈرائیور محمد محمودکے سر پر فائر مار کر اس کو قتل کر کے نعش گاڑی کی ڈگی میں ڈال دی اور دو دن بعد قریبی گندے نالہ میں پھینک دی۔ ملزمان کی نشاندہی پر جائے وقوعہ کی نشاندہی کروائی گئی کار، آلہ قتل پسٹل ، مغوی کا موبائل فون اور چھینی ہوئی رقم برآمد کی گئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے قتل اور اقدام قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔