مریدکے:بگڑے رئیس زادے نے طالبعلم کے دونوں بازو توڑ ڈالے

مریدکے:بگڑے رئیس زادے نے طالبعلم کے دونوں بازو توڑ ڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ میں بگڑے رئیس زادے نے گلی میں کوڑا پھینکنے پر چوتھی جماعت کے طالب علم کے دونوں بازو توڑ ڈالے۔ زخمی طالب علم کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ جلال ٹاؤن کے رہائشی چوتھی جماعت کے طالب علم دس سالہ فصیح الحسن نے اپنے گھر کا کوڑا کرکٹ ٹوکری میں ڈال کر گلی کی نکڑ پر پھینک دیا جس پر اسی علاقہ کے رہائشی بگڑے رئیس زادے حماد عرف حمادی نے اسے دبوچ لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں بازو توڑ ڈالے۔
زخمی طالب علم کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیا جہاں سے اسے میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزید :

علاقائی -