ننکانہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،طارق ملنگ گرفتار

ننکانہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،طارق ملنگ گرفتار

  

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی ننکانہ کے ایس ایچ او عابد محمود چوہدری نے Aکیٹیگری کے اشتہاری ملزم طارق عرف ملنگ کو گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری جو کہ تھانہ سٹی ننکانہ میں چار سال سے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا اس نے اپنی منہ بولی بہن کو چار سال قبل ذبح کر کے قتل کر دیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم فیصل آباد میں روپ بدل کر وارداتیں کرتا تھا اس کو ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ انتہائی محنت کر کے اور جدید طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -