سٹی ٹریفک پولیس کاٹریفک قوانین آگاہی کیلئے پروگرام شروع

سٹی ٹریفک پولیس کاٹریفک قوانین آگاہی کیلئے پروگرام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر روڈ سیفٹی یونٹ تعلیمی مراکز،سرکاری و نیم سرکاری اداروں، بس اڈوں، رکشہ اسٹینڈز سمیت تجارتی مراکز میں ٹریفک آگاہی لیکچرز دے رہے ہیں، سٹی ٹریفک پولیس نے بچوں میں ٹریفک سینس اور بنیادی قوانین بارے آگاہی کیلئے" ٹریفک اسکاوٹس پروگرام" شروع کیا گیاہے، سکولوں میں طلبہ کو بنیادی ٹریفک آگاہی اور حفاظتی اصول سکھائے جارہے ہیں،" ٹریفک اسکاوٹس پروگرام" کے تحت روڈ سیفٹی یونٹ کا جہاں آراء سکول میں ٹریفک اسکاوٹس ٹریننگ سیشن مکمل ہو گیا ہے، سیشن کے اختتام پر ڈی ایس پی انارکلی اقبال حمید نے تربیتی طلبہ کو سرٹیفکیٹ دیئے، اور پچاس سے زائد طلبہ میں ٹریفک پولیس کی کیپس، سکارف، شولڈر اور بیجز تقسیم کئے۔ تربیت حاصل کرنے والے ٹریفک اسکاوٹس دیگر طلبہ ساتھیوں کو بنیادی ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں گے،یہ ٹریفک اسکاوٹس صبح اور چھٹی ٹائم گیٹ پر ٹریفک آگاہی دیں گے، یہ بچے نہ صرف سکولوں میں بلکہ اپنے گھروں میں والدین،بہن بھائیوں کوبھی ٹریفک قوانین کا درس دیں گیں۔اس حوالے سے کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ٹریفک اسکاوٹس پروگرام کا مقصد طلبہ کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہے، ٹریفک اسکاوٹس پروگرام سے بچے بہتر انداز میں ٹریفک قوانین کا سمجھ سکھیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں،ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے،سٹی ٹریفک پولیس مزید اسکولوں میں ٹریفک اسکاوٹس کا دائرہ کار بڑھے گی، سی ٹی او نے سکول انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ سکول میں اسمبلی کے دوران بچوں کو روڈ کراسنگ، ٹریفک سگنلز اور دیگر احتیاطی تدابیر بارے ایجوکیٹ کریں۔ سکول انتظامیہ نے ٹریفک اسکاوٹس پروگرام کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -