کار چوری میں ملوث گروہ کے 3ملزم گرفتار ، 8کاریں ، ناجائز اسلحہ بر آمد

کار چوری میں ملوث گروہ کے 3ملزم گرفتار ، 8کاریں ، ناجائز اسلحہ بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر45لاکھ روپے مالیت کی چوری کی گئی8کاریں اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید خرم علی شاہ کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی اویس احمد ملک نے ایس پیAVLS عاطف حیات کو کار چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کی گرفتاری کا ہدف دیا۔ ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی فیاض خان کی سربراہی میں انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی سب انسپکٹر محمد عالم اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ریڈ کر کے عاقب ثاقب کار چور گینگ کے سرغنہ عاقب عرف علی زیدی اور اس کے2ساتھیوں اعجاز اور محمد ارشد کو گرفتار کر کے ان سے چوری کی گئی8کاریں، آٹو رکشہ، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ ملزموں کے دیگر 5ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں تجارتی مراکز ،پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے اور علاقہ غیر لے جا اونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے شہرکے مختلف تھانوں کی حدود سے کارچوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -