قصور: درخت گرنے سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق
قصور(بیورورپورٹ)چونیاں روڈ سکندر پورہ کے نزدیک سڑک کنارے لگا درخت کرنے سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق ۔اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق حساس ادارے کا ملازم ےٰسین اپنے بھائی ذوالفقار کے ساتھ موٹرسائیکل پر چونیاں سے کھڈیاں آرہا تھا کہ جب وہ سکندر پورہ میں درختوں کی کٹائی کے نزدیک پہنچا تو ایک درخت دونوں بھائیوں پر گر گیا۔
جس سے ےٰسین موقع پر جاں بحق اور اس کا بھائی ذوالفقار احمدکو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔