غیر قانونی شکار میں مشغول 2ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

غیر قانونی شکار میں مشغول 2ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے خصوصی سکواڈ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف جہلم عاصم چیمہ ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر خالد محمود ساہی کی سربراہی میں جہلم کے آراگاؤں کے نواحی علاقے میں چھاپہ مار کرغیر قانونی شکار میں مصروف 2ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر کو خفیہ طور پر اطلاع ملی کہ چند افراد آرا گاؤں کے نواحی علاقے میں اڑیا ل کاشکار کررہے ہیں جس پر وہ اپنی ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ فوری طورپر موقع پر پہنچے اور ملزمان فخر اور عدنان سکنہ آرا گاؤں سے شکار کردہ ایک اڑیال ، ایک بندوق اور کارتوس قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی اورملزمان کو چوآسیدن شاہ پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند کروادیا۔ بعدازاں ملزمان کی محکمانہ معاوضہ دینے کی درخواست پر ان سے ایک لاکھ 10ہزار روپے وصول کرکے خزانہ میں جمع کروادئیے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف فیصل آباد زاہداقبال شیخ نے مقامی پولیس کی مدد سے 5افراد کو پرندوں کی غیر قانونی فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اورملزمان کی درخواست پران سے 31ہزار محکمانہ معاوضہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروادیا اور پرندوں کو آزاد کردیاہے ۔

مزید :

علاقائی -