بچوں کے مستقبل کیلئے ، بیوی کی منتیں کرنے ، پاؤ ں پکڑنے والا ہائیکورٹ سے نامراد واپس

بچوں کے مستقبل کیلئے ، بیوی کی منتیں کرنے ، پاؤ ں پکڑنے والا ہائیکورٹ سے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)بچوں کے مستقبل کے لئے بیوی کی سرعام منتیں کرنے اور پاؤں پکڑنے والا شہری لاہور ہائی کورٹ سے نامراد لوٹ گیا۔بیوی صلح نہ کرنے کی ضد پر اڑی رہی جس کے بعد ہائیکورٹ نے فقیر محمد نامی شہری کی درخواست خارج کردی اور بچوں کی تحویل کے لئے اسے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔لاہور کے رہائشی فقیر محمد نے اپنی بیوی اور بچوں کی بازیابی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ،اس کی اہلیہ نے عدالت میں پیش ہوکر بیان دیا کہ اس نے اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اس کا گھر چھوڑا ،اسے کسی نے اغواء نہیں کیا،فقیر محمد نے کہا کہ وہ اپنا گھر بسانا چاہتا ہے جس پر عدالت نے انہیں مصالحت کے لئے کچھ وقت دیا،عدالت سے باہر فقیر محمد اپنی اہلیہ کی منتیں کرتارہا، ایک موقع پر اس نے اپنی بیوی کے پاؤں بھی پکڑ لئے تاہم خاتون اس کے ہاتھ جھٹک کر آگے بڑھ گئی اور شوہر کے ساتھ نہ جانے کے اپنے سابقہ بیان پر قائم رہی ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بچے اس کے حوالے کئے جائیں جس پر عدالت نے اسے دادرسی کے لئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اور خاتون کو بچوں سمیت اپنی مرضی کے ساتھ واپس جانے کی اجازت دے دی۔

نامراد واپسی

مزید :

صفحہ آخر -