2 دن میں شہر بھر سے غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کروانے کا حکم

2 دن میں شہر بھر سے غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کروانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے دو دن میں شہر بھر میں غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کروانے کا حکم دے دیا ۔فاضل جج نے یہ حکم مال روڈ کے حسن کی بحالی اور تجاوزات کے خلاف کیس میں جاری کیا،فاضل جج نے لاہور پارکنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قلب عباس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر پارکنگ سٹینڈز برداشت نہیں کئے جائیں گے ،قلب عباس نے وضاحت پیش کی کہ ہم نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز نہیں بنوائے ،ہمارے تمام سٹینڈز قانون کے مطابق ہیں ۔عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ دو دن میں شہر بھر میں قائم غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کروائے جائیں جبکہ چیف ایگزیکٹو پارکنگ کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3ستمبر کو تحریری جواب کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں،عدالت نے لاہورپارکنگ کمپنی کی تشکیل سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
پارکنگ سٹینڈ

مزید :

صفحہ آخر -