ہائی کورٹ ‘ موسم گرماکی تعطیلات ختم ،3 ستمبر سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی موسم گرماکی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں ،3 ستمبر سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی،اس بابت روسٹر جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے 12 ڈویژن اور21 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس یاور علی کی منظوری سے یہ روسٹر جاری کیا گیا ہے۔
تعطیلات ختم