بلاول بھٹو زرداری نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے ممبران قومی ...

  

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے ممبران کا اجلاس (آج) ہفتہ کو طلب کرلیا ہے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس (آج) ہفتہ کو سہ پہر ساڑھے چار بجے کراچی میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران صدارتی انتخاب سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کیلئے مختلف جماعتوں سے رابطے تیز کرنے پر بھی غور کیاجائے گا اور امکان ہے کہ رابطوں کیلئے سینئر رہنماؤں کو ٹاسک سونپا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -