زہر شاہد قتل کیس ، جرم ثابت ہونے پر2ملزموں کو سزائے مو ت، 2بری

زہر شاہد قتل کیس ، جرم ثابت ہونے پر2ملزموں کو سزائے مو ت، 2بری

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کیس کے دو ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ سال بعد زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سنایا جس میں کیس کے دو ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی جبکہ عدالت نے دو ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق سزائے موت پانے والے ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ملزمان نے دوران تفتیش زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف کیاتھا جبکہ کیس کے گواہان نے بھی ملزمان کی شناخت کی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -