انقلابی اقدام کیلئے موجود ہ قوانین تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، فیاض چوہان

انقلابی اقدام کیلئے موجود ہ قوانین تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لوکل باڈیز ، پولیس اور صحت کے نظام میں اصلاحات اور انقلابی تبدیلی کیلئے پہلے سے موجود قوانین میں اسمبلی کے ذریعے تبدیلی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا اور ایسی حکمت عملی بنائی جائے گی کہ یہ منصوبے چلتے بھی رہیں اور خزانے پر بوجھ بھی نہ بنیں ،گریڈ ایک سے 17تک بھرتی صرف این ٹی ایس کے ذریعے ہو گی اور اس کیلئے پالیسی بنائی جارہی ہے ، زراعت کے شعبے میں ایمر جنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈی پی او پاکپتن کے معاملے پر سپریم کورٹ جو بھی حکم دے گی اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ فیاض الحسن چوہان نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری روایت کی پنجاب میں بھی پیروی کی گئی ہے اور گیارہ بجے سے ساڑھے تین بجے تک جاری رہنے والے اجلاس میں شرکاء کی صرف چائے اور بسکٹس سے تواضع کی گئی ۔سینئر وزیر عبد العلیم خان بلدیاتی نظام میں تبدیلی کیلئے کافی حد تک کام کر چکے ہیں اور انہوں نے کابینہ کو اس حوالے سے آگاہ بھی کیا ہے ہم 2001 ،2005اور خیبر پختوانخواہ کے نظام کی جو اچھی چیزیں اور نکات ہیں انہیں لائیں گے۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -