وزیراعظم عمران خان کا دورہ جی ایچ کیو خوش آئند،عبدالقیوم

وزیراعظم عمران خان کا دورہ جی ایچ کیو خوش آئند،عبدالقیوم

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کا دورہ جنرل ہیڈکو ا ر ٹر خوش آئند ہے، ہمیں ماضی سے نکل کر آگے بڑھنا ہو گا، گڈ گورننس کیلئے پولیس فورس میں اصلاحات ضروری ہیں، 6ستمبر اہم ترین دن ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کے دورہ جی یچ کیو سے اداروں میں مثبت پیغام جا ئے گا، ماضی کے سینیٹ کی ہول کمیٹی میں بریفنگ کے حوالے سے میں آرمی چیف کو درخواست کی تھی، جس پر وہ کئی مرتبہ سینیٹ کی ہول کمیٹی میں آ کر آئے اور سوالوں کے جواب دیئے۔ پولیس فورس کو سیاسی مداخلت نے خراب کردیا ہے، پولیس کی تربیت میں سیاسی عمل سے پاک کرنا ہو گا۔ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا 6ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم ترین دن ہے، دشمن ملک بھارت نے ہماری سرحد عبوری کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنایا جس میں عوام اور پاک فوج کے جوانوں نے اپناخون دیکر ملک کا دفاع کیا آج ہم ان شہداء کی یاد مناتے ہیں۔

عبدالقیوم

مزید :

صفحہ آخر -