چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس
کوئٹہ(این این آئی )چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی ریٹائرمنٹ پر ہائی کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس ہوا۔ چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی آج اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ ریفرنس سے خطاب میں محمد نورمسکانزئی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدل و انصاف اور بینادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کا فرض ہے۔ یقین ہے آنیوالے چیف جسٹس صاحبان عدالت کی انصاف اور عدل کی روایت کو کامیابی سے آگے بڑھائیں گے۔ فل کورٹ ریفرنس سے بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئیر ترین جج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر ، جسٹس جمال مندوخیل، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان رؤف عطا، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل، بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر شاہ محمد جتوئی اور بلوچستان بار کونسل کے سینیر ممبر راہب خان بلیدی نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے بحیثیت جسٹس محمد نور مسکانزئی کے فیصلے کبھی فراموش نہیں کئے جاسکیں گے۔
فل کورٹ ریفرنس