قصور ، بداخلاقی میں ناکامی پر 14سالہ لڑکے کو ملزموں نے چھری مار دی

قصور ، بداخلاقی میں ناکامی پر 14سالہ لڑکے کو ملزموں نے چھری مار دی

  

لاہور، قصور(مانیٹرنگ ڈیسک )قصور میں 14 سالہ لڑکے کیساتھ بد اخلاقی کی کوشش میں ناکامی پر سفاک ملزموں نے اسے گردن پر چھری سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، متاثرہ لڑکے کو طبی امداد کیلئے قصور سے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکے کے والد کا کہنا ہے ملزمان نے بیٹے کیساتھ بدفعلی میں ناکامی پر گردن کاٹ کر زخمی کر دیا، ملزمان کیخلاف تھانہ قصور بی ڈویژن میں درخواست دی ہے۔دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے درخواست میں نامزد ملزم نعیم عرف کالی اور سلیم فرار ہیں، دونوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ خیال رہے اس سے قبل بھی قصور میں بچوں کیساتھ زیادتی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں،مگرایسے قبیح واقعات ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔

قصور بد اخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -