فائیو سٹا ر ہلٹن سویٹس مکی مکرمہ حجاج کرام کا فیورٹ ہوٹل قرار

فائیو سٹا ر ہلٹن سویٹس مکی مکرمہ حجاج کرام کا فیورٹ ہوٹل قرار

  

مکہ مکرمہ(انٹرویو:میاں اشفا ق انجم) حج 2018ء فائیو سٹار ہلٹن سویٹس مکہ مکرمہ حجاج کرام کا فیورٹ ہوٹل قرار،ضیوف الرحمن کی آمد سے روانگی تک رہنمائی اور خدمت ہمارا طرہ امتیاز ہے،پاکستانی کھانے، انٹرنیشنل بوفے کو اور ممتاز بنا دئیے ہیں ،ہوٹل کے اندر1000افراد کے لیے حرم کے ساتھ نماز کی ادائیگی کا انتظام ہے ،بغیر کسی فیس کے24گھنٹے ڈاکٹرز کی سہولت موجود رہتی ہے ،2020ء تک (40)ھلٹن ہوٹلز چین کے ساتھ سعودیہ کی سب سے بڑی چین بننے جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار فائیو سٹار ھلٹن سویٹس کے جنرل منیجر طارق دین نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے بتایا کہ ھلٹن جبل عمر پر تین بڑے ہوٹلز رکھتا ہے روزانہ5ہزار سے زائد مہمان فائیو سٹار ھلٹن ہوٹلز مکہ مکرمہ سے استفادہ کرتے ہیں،ضیوف الرحمن کا گروپ آرگنائزر سے ھلٹن میں ٹھہرنے کا مطالبہ ہمارے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے ہم دنیابھر سے آنے والے ضیوف الرحمن کو با لعموم اور پاکستان سے آنے والے حجاج کو با لخصوص مبارک باد پیش کرتے ہیں ،فائیو سٹار ھلٹن سویٹس ضیوف الرحمن کی خصوصی دُعاؤں کے ساتھ عمرہ زائرین کے لیے بھی خصوصی پیکجز متعارف کرا رہا ہے ،عمرہ کے لیے آنے والوں کے لیے ہمارا ہوٹل بہترین انتخاب ہے ،طارق دین نے بتایا کہ ہمارے سٹاف میں ہر زبان کے افراد موجود ہیں ،ہماری روم سروس سے لے کر استقبال اور روانگی تک ہر مرحلہ میں بہترین رہنمائی کی جاتی ہے ،حجاج کرام کے لیے خوبصورت لابی میں 24گھنٹے زم زم موجود ہوتا ہے ۔

فیورٹ ہوٹل

مزید :

صفحہ آخر -