حجاج کرام 300ریال دے کر مکہ اورمدینہ سے ٹکٹ تبدیل کروا سکتے ہیں

حجاج کرام 300ریال دے کر مکہ اورمدینہ سے ٹکٹ تبدیل کروا سکتے ہیں

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حجاج کرام ٹکٹ کی تبدیلی 300ریال دے کر مکہ،مدینہ سے کروا سکتے ہیں ،حج ٹکٹ نا قابل واپسی ہے البتہ اگر کوئی حاجی فوت ہو جاتا ہے تو اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرا کر ٹکٹ کی رقم کی واپسی کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے ،30کلو سے اوپر سامان ہونے کی صورت میں حاجی کو15ریال فی کلو اضافی ادا کرنا ہوں گے ،5کلو کا زم زم کا کین وزن میں شامل نہیں ہو گا ،حجاج کرام کو کم ازکم 6گھنٹے پہلے جدہ یا مدینہ جہاں کی ٹکٹ ہے رپورٹ کرنا ضروری ہے ۔

ٹکٹ تبدیل

مزید :

صفحہ آخر -