افغان فورسز کا آپریشن ، طالبان کمانڈر قاری رفیع اللہ اور نائب سمیت 11ہلاک
کابل (صباح نیوز)افغان صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر سمیت 11افرادہلاک، درجن سے زائدزخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ا د ارے کے مطابق صوبے ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں افغان فورسزنے آپریشن کیا جس میں 11 افراد ہلاک اور 12کو گرفتار کیا گیا۔ ہلا ک ہونیوالوں میں طالبان کمانڈر قاری رفیع اللہ اور اس کا نائب بھی شامل ہے، آپریشن میں اسلحہ، گولہ بارود اور ایک گاڑی کو بھی تباہ کیا گیا ۔ افغان میڈیاکے مطابق فورسز کے آپریشن میں 12مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ مقامی شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونیوا لوں میں شہری بھی شامل ہیں۔
افغان آپریشن