حسن، حسین اورمریم کا سرکاری خرچ پرسفر، حکومت کانوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ

حسن، حسین اورمریم کا سرکاری خرچ پرسفر، حکومت کانوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے حسن، حسین اورمریم نواز نے سرکاری خرچ پر جہاز و ں میں سفر کیا لہٰذا نوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں جس بیدردی سے خزانے کو لوٹا گیا، اس کا کوئی جواب نہیں، نوازشریف نے اپنے خاندان پر سرکا ر ی خزانے سے اربوں روپے خرچ کیے۔ حسن، حسین اور مریم نواز نے سرکاری خرچے پر وزیراعظم ہاؤس کے جہاز اور ہیلی کاپٹر میں سفر کیا جو غیرقانونی ہے اور اس سلسلے میں حسین، حسین اور مریم نواز کو نوٹس دیا جارہا ہے۔ نوازشریف کے بچوں نے یہ سفر جاتی امرا، لاہور اور دیگر مقامات پر جانے اور آنے کیلئے کیا، نوازشریف کے سفری اخراجات بھی اربوں میں ہیں تاہم وہ بحیثیت وزیراعظم تھے اسلئے ان کے معا ملے کو بعد میں دیکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کفایت شعاری کی ہدایت کے بعد وزارت اطلاعات ونشریات کے اخراجا ت میں کمی لائی جارہی ہے لہٰذا وزیراعظم سے ملاقات کیلئے آ نیوالے اینکرز کو ہم نے آنے اور جانے کیلئے ٹکٹ نہیں دیئے۔

مزید :

صفحہ آخر -