موٹرویز پر تبدیلی،پولیس نے رات کو بس ڈرائیوروں کے منہ دھلوانے شروع کر دئیے

موٹرویز پر تبدیلی،پولیس نے رات کو بس ڈرائیوروں کے منہ دھلوانے شروع کر دئیے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) موٹرویز پر تبدیلی آ گئی، پولیس نے رات کو موٹرویز پر آنے والی بسوں کے ڈرائیورز کے منہ دھلوانے شروع کر دیئے تاکہ ڈرائیورز تروتازہ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے متعلقہ راستوں سے رات کو موٹرویز میں داخل ہونے والی بسوں کو چیکنگ پوائنٹ پر رکوا کر ٹھنڈے پانی سے ان بسوں کے ڈرائیور کے منہ دھلوانے شروع کر دیئے ہیں اور باقاعدہ طور پر اس کی موبائل فون سے عکس بندی بھی کی جا رہی ہے۔ موٹروے پولیس سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی خوشگوار انداز اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ڈرائیورز کے منہ اس لئے دھلوا تے ہیں تاکہ رات میں بسیں چلاتے ہوئے اونگھ نہ آ جائے اور یہ ترو تازہ رہیں۔

موٹرویز پر تبدیلی

Back to C

مزید :

صفحہ آخر -