زعیم قادری کا( ن) لیگ میں الگ گروپ بنانے کا اعلان

زعیم قادری کا( ن) لیگ میں الگ گروپ بنانے کا اعلان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما زعیم قادری نے پارٹی میں الگ گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔ایک انٹرویو میں زعیم قادری نے کہا کہ بہت سے لوگوں سے رابطہ ہے، چند روز میں نام سامنے آجائے گا۔زعیم قادری نے کہا کہ الگ گروپ میں منتخب نمائندے، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی صدور شامل ہیں ٗسب ن لیگ میں موروثی سیاست کے خلاف ہیں۔زعیم قادری نے کہا کہ ق لیگ میں فارورڈ بلاک بنایا تو ہم انہیں منع کرتے تھے، اب میں کوشش کر رہا ہوں، کامیابی مل رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -