شہباز شریف سے باطانوی کمشنر ، تر ک سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

شہباز شریف سے باطانوی کمشنر ، تر ک سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر ...

  

لا ہو ر (آن لا ئن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف سے برطانوی ہا ئی کمشنر تھا مس ڈریو اور ترک سفیرنے ملا قاتیں کیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امو ر سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنا نے پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ جمعہ کے روز ما ڈل ٹاؤن لا ہو ر میں واقع سابق وزیر اعلی ٰ پنجا ب و پاکستان مسلم لیگ نے کے صدر شہباز شریف سے برطا نو ی ہا ئی کمشنر تھا مس ڈریو نے ملا قات کی ملا قات میں بر طانو ی ہا ئی کمشنر نے شہباز شریف کے ترقیا تی کا مو ں کی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر بات چیت سمیت پاکستان اور برطانیہ میں ما ضی میں جو رشتے تھے وہ مضبوط بنا نا کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔شہباز شریف نے برطانو ی ہا ئی کمشنر سے تعلیمی وظائف کی تعداد بڑھا نے پر دراخوست کر تے ہو ئے کہا کہ مثبت اور تعمیر ی اپو زیشن کا کردار ادا کر یں گے حکو مت کے جو اچھے کا م ہو نگے انکی تعریف اور جب حکو مت کچھ غلط کریں گی تو ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ ترکی کے سفیر سے ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالی اس ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز ملاقاتیں

مزید :

صفحہ اول -