پٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں می ں 2سے 6روپے فی لٹر کمی ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

پٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں می ں 2سے 6روپے فی لٹر کمی ، لائٹ ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرول،ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 2 سے6روپے37پیسے فی لٹر تک کمی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے 41 پیسے فی لٹر کمی سے نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لٹر کمی سے نئی قیمت 106 روپے 57 پیسے ہوگئی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 46 پیسے کی کمی کی گئی اور اب یہ 83 روپے 50 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 75 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

پٹرولیم مصنوعات/قیمتیں

مزید :

صفحہ اول -