پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن مذاکرات ، لوئے کلنئی ، پکل ڈل پاور ہاؤسز پر پاکستان کے اعتراضا ت تسلیم
لاہور(صباح نیوز) بھارت نے لوئرکلنئی اورپکل ڈل پاور ہاؤسز پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر لیے ہیں اور اب پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گا۔مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہوگئے،پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے 2روزہ باہمی مذاکرات میں پاکستان نے ٹھوس موقف پیش کیا اور لوئر کلنئی اور پکل ڈل پاور ہاؤسز پر بھارتی انڈس واٹرکمیشن حکام کے سامنے اعتراضات رکھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی انڈس واٹرکمیشن کے9 رکنی وفدنے نئی دلی روانگی سے قبل اپنی متعلقہ وزارتوں سے رجوع کے بعد جوائنٹ ڈیکلیریشن پردستخط کردیے ہیں۔ڈیکلیریشن پر دستخط تقریب میں بھارتی انڈس واٹرکمشنر پی کے سکسینا اور پاکستانی واٹر کمشنر مہر علی شاہ موجود تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد ستمبر میں بھارت کا دورہ کریگا جس کے دوران وہ دونوں متنازعہ پاور ہاؤوسز کا معائنہ کرے گا۔ سندھ طاس معاہد ے کے تحت دونوں ملکوں کا یہ 115 واں اجلاس ہے،بھارتی انڈس واٹرکمیشن کا9رکنی وفد2 روزہ مذاکرات کے بعد نئی دلی روانہ ہو گیا۔
بھارتی ڈیمز