’’ہمارے نشان حیدر، ہمارا فخر‘‘ پاک فوج کا نیا پرومو جاری ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

’’ہمارے نشان حیدر، ہمارا فخر‘‘ پاک فوج کا نیا پرومو جاری ٹوئٹر پر ٹاپ ...

  

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) پاک فوج نے یوم دفاع و شہداء کیلئے نیا پرومو جاری کردیا ، پرومو میں پیغام دیا گیا ہے کہ ’’ہمارے نشان حیدر ،ہمارا فخر‘‘ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر))کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کانیا پرومو جاری کردیا ۔ پاک فوج کے نئے پرومو میں پیغام دیا گیا ہے کہ ’’ہمارے نشان حیدر ،ہمارا فخر‘‘ ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔پاک فوج کے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے دیاگیا عنوان'' ہمیں پیار ہے پاکستان سے'' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، چند گھنٹوں میں اظہا ر پسندیدگی کرنیوالوں کی تعداد ساڑھے 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات اور جنگوں میں جام شہادت نوش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے''ہمیں پیار ہے پاکستان سے'' کا عنوان دیاگیا جو جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور اسے چند گھنٹوں میں ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور اس پر اپنے مثبت کمنٹس دیئے ، پاک فوج کی جا نب سے6 ستمر یوم دفاع و شہدا 2018 کے موقع پر نشان حیدر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائے گئے ترانے'' ہمیں پیار ہے پاکستان سے'' کا پرومو بھی جاری کیاگیا ۔ ترانے کو عوام کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ۔ اس ٹرینڈ کو اجمل جامی سمیت نامور صحافیوں اور شخصیات نے بھی شیئر کیا۔

ٹاپ ٹرینڈ

پرومو جاری

مزید :

صفحہ اول -