صدارتی انتخابات ،ووٹ کی رازداری سے متعلق ہدایات جاری

صدارتی انتخابات ،ووٹ کی رازداری سے متعلق ہدایات جاری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا نے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے سے متعلق اہم ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی سختی سے ممانعت ہے اور بیلٹ پیپر دکھانا جرم ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا نے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی سختی سے ممانعت ہے اور بیلٹ پیپر دکھانا جرم ہے جس کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔سردار محمد رضا کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق کیمرا یا کوئی تصویر کھینچنے والی ڈیوائس پولنگ اسٹیشن کے اندر لانا منع ہے جب کہ انہوں نے اراکین کو ہدایت کی کہ ووٹ ڈالتے وقت رازداری ہر صورت برقرار رکھیں۔

الیکشن ہدایات

مزید :

صفحہ اول -