سعید احمد کونیشنل بینک کی صدارت سے ہٹانے پر حکومت سے جواب طلب

سعید احمد کونیشنل بینک کی صدارت سے ہٹانے پر حکومت سے جواب طلب

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سعید احمد کو نیشنل بینک کی صدارت سے ہٹانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، گورنر سٹیٹ بینک، نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کیے گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ روز سعید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا صرف سعید احمد کی معطلی کا آرڈر پاس ہوا ہے یا اس کے علاوہ بھی کوئی آرڈر ہے؟ اس پر وکیل نے بتایاکہ اس کے علاوہ کوئی آرڈر پاس نہیں ہوا لیکن نئے صدر نیشنل بینک کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے، نئے صدر کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی جس کی پریس کلپنگ موجودہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اخباری تراشوں پر تو کوئی آرڈر جاری نہیں کر سکتے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

سعید احمد کیس

مزید :

صفحہ اول -