بھارت سے اچھے تعلقات ہی پاکستان کیلئے بہتر ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے عوامی خطاب میں مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا تھا حالانکہ پاکستان اور بھارت کے مابین سب سے زیادہ جو حل طلب چیز ہے وہ مسئلہ کشمیر ہے ہماری حکومت نے کوشش کی تھی کہ بھارت سمیت سب ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کئے جائیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت اگر بارڈر پر کوئی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کرے تو موجودہ حکومت کو اس پر آواز بلند کرنی چاہئے اور حکومت کو یہ کوشش بھی کرنی چاہئے کہ بھارت سے اچھے تعلقات قائم کئے جائیں اسی میں پاکستان کی بہتری ہے۔
احسن اقبال