خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے

خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے

  

اے این پی کے رہنما حاجی عدیل نے کہا ہے کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئے اور خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہئے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کیا ہونی چاہئے اس کے بارے میں پارلیمنٹ میں ڈسکس ہو نا چاہئے ہم جو بھی موقف اختیار کریں وہ ہم سب کا مشترکہ موقف ہی ہونا چاہئے ہم اپنے وطن عزیز کی مضبوطی اس کی خوشحالی اور اس کی تعمیرو ترقی کی خاطر اپنے سیاسی نظر یاتی اختلافات کوایک طرف کرکے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت جو بھی موقف اختیار کرے اس میں پاکستان کی ترقی اس کی سالمیت اس کی مضبوطی اور خوشحالی اولین ترجح میں ہونی چاہئے ہم امید کرتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی جو کہ پہلے بھی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں وہ اچھے انداز سے اس اہم وزارت کو چلائیں گے۔

حاجی عدیل

مزید :

صفحہ اول -