پاکستان سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی : امریکی محکمہ دفاع

پاکستان سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی : امریکی محکمہ دفاع

  

واشنگٹن (آن لائن)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک افسر نے کہا ہے ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کو موقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ بھارت کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر سکیں۔امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع برائے امور ایشیا و بحرالکاہل ر ینڈ ل شرائیور نے کہا پاکستان کی بہت سی حکومتیں بھارت کیساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتی تھیں لیکن جلد ہی ان حکومتوں کو حقائق اور مشکلات کا اندازہ ہو گیا۔ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پاکستان کی مالی امداد میں کٹوتی کا امریکی رویہ برقرار رہے گا۔خیال رہے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پا کستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

امریکی محکمہ دفاع

مزید :

صفحہ اول -