سفارتی محاذپر تبدیلیاں،شجاع عالم آئرلینڈ، شاہ جمال پرتگال تعینات

سفارتی محاذپر تبدیلیاں،شجاع عالم آئرلینڈ، شاہ جمال پرتگال تعینات

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) دفتر خارجہ میں سفارتی محاذپر تبدیلیاں کی گئی ، شجاع عالم کو آئرلینڈ، شاہ جمال کو پرتگال اور آفتاب کھوکھر کو ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ تعینات کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں سفارتی محاذ پر بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شجاع عالم کو آئر لینڈ میں سفیر تعینات کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری شاہ جمال کو پرتگال اور لبنان میں سفیر آفتاب کھوکھر دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ تعینات کردیا گیاہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں تعینات سفیر ابن عباسی کو ڈی جی فارن سروس اکیڈمی لگا دیا گیا جبکہ شکاگو میں کونسل جنرل فیصل ترمذی کو کرغستان اور نیپال میں ڈپٹی ہیڈآف مشن کو شکاگو میں نیا قونسل جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔ طارق وزیرکو آسٹریلیا میں پاکستان کا ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔

تبدیلیاں ،تعیناتیاں

مزید :

صفحہ اول -