بھارت کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کی کراچی آمد

بھارت کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کی کراچی آمد

  

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) مشہور بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ ان دنوں کراچی میں موجود ہیں۔اداکارہ نے کراچی میں اپنی موجودگی کے حوالے سے ٹوئٹر کے ذریعے پرستاروں کو آگاہ کیا اور پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔جوہی چاولا کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں ہیں اور ظہرانے (دن کے کھانے) کے لیے عزیز دوستوں کے ہمراہ بوٹ بیسن جا رہی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھیں گی، اتفاق سے اس میں بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی رومانوی کہانی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -