اثاثہ جات ریفرنس، اسحق ڈار کیخلاف 2گواہوں کے بیان قلمبند

اثاثہ جات ریفرنس، اسحق ڈار کیخلاف 2گواہوں کے بیان قلمبند

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں دو گواہوں عمر دراز اور بشارت محمود کا بیان قلمبند کر لیا جبکہ تیسرے گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہوسکا۔احتساب عدالت میں گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ احتساب عدالت نے مزید 3گواہوں اشتیاق احمد، محسن احمد، طارق سلیم کو طلب کرلیا۔عدالت میں ریفرنس کی مزید سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اسحق ڈار ریفرنس

bسلام آباد(صباح نیوز)اسحاق ڈار طلبی کیس سپریم کورٹ میں 6 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، نیب، وزارت داخلہ و خارجہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔سپریم کورٹ پاکستان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار طلبی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 6 ستمبر کو سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے کیس سے متعلقہ نیب، وزارت داخلہ، خارجہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے۔عدالت عظمی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایم ڈی پی ٹی وی کیس میں طلب کیا تھا، تاہم وہ بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، تاہم وہ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبعیت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، وہ تاحال لندن میں ہی مقیم ہیں

مزید :

صفحہ اول -