گورنر ننگر ہار کی امور میں مداخلت ، پاکستان نے جلا ل آباد کا قونصل خانہ احتجاجا بند کر دیا

گورنر ننگر ہار کی امور میں مداخلت ، پاکستان نے جلا ل آباد کا قونصل خانہ ...

  

جلال آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) پاکستان کے سفارتی عملے کو افغانستان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جلال آباد میں پاکستان نے اپنا قونصل خانہ احتجاجابندکردیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان نے افغان دفتر خارجہ کو گورنر ننگرہار کی قونصل خانے کے امور میں مداخلت روکنے کا کہہ دیا ۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغان دفتر خارجہ میں اپنااحتجاج ریکارڈ کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے ننگر ہار کے گورنر کا رویہ انتہا ئی افسوسناک ہے ، ان کی طرف سے مداخلت کے باعث قونصل خانہ احتجاجا بند کیا ہے ۔پاکستانی سفارتخانے یہ بھی کہا ہے کہ قونصل خانے کے امور میں مداخلت ویانا کنونشن کی خلاف ورزری ہے، قونصل خانہ سکیورٹی کی فراہمی تک بند رہے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ بندکرنے سے متعلق افغان حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

قونصل خانہ بند

مزید :

صفحہ اول -