صدارتی الیکشن میں کامیابی کیلئے پرامید ہوں، اعتزاز احسن

صدارتی الیکشن میں کامیابی کیلئے پرامید ہوں، اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صدارتی امیدوار بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے صدارتی الیکشن کیلئے پرامید ہو ں ، تحریک انصاف سمیت دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھاامیدہے مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائے گی،حکومتی پارٹی سمیت دیگر اتحا د ی جماعتوں نے بھی ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مسلم لیگ کے متعدد اراکین نے مولانا فضل الرحمان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے ووٹ دینے کا یقین دلایا ہے۔ انہیں عمران خان نے ووٹ دینے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی لیکن ان کی جماعت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ الیکشن میں انہیں کامیاب کرائے گی۔

اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ اول -